واشنگٹن// امریکہ میں خطرناک کورونا وائرس سے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہےں اور ملک میں اب تک 40 ہزار سے زائد کورونا سے متاثر ہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں اب تک 40 ہزار585 مریض ہلاک ہو چکے ہیں اور ملک بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور 742،442 کیس درج کئے گئے ہےں۔
امریکہ کے سب سے اہم شہروں میں سے ایک نیویارک میں سب سے زیادہ 18،921 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور اب تک تقریباََ 242،570 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ نیو جرسی میں 4،364، مشی گن میں 2308 اور میسا چوسٹس میں اب تک 1560 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔