نیویارک// عالمی وبا کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2611182 کیسز ہو چکے ہیں اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 181235 تک پہنچ گئی ہے ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک 840476 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 46611 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 77366 لوگ شفا یاب ہوچکے ہیں۔امریکہ کے بعد سب سے زیادہ شدید طور پر متاثر یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا سے اب تک 25085 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 187327 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 54543 افراد صحت مند ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔اسپین اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک 208389 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور21717 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 85915 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82798 افرادمتاثر ہوئے ہیں اور 4632 اموات ہوئی ہیں۔دریں اثنا کورونا وائرس سے انفیکشن اورموت کے معاملہ میں یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہوچکے ہیں۔ فرانس میں اب تک 159315 لوگ وبا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 21340 افراد کی موت ہو چکی ہے . جرمنی میں کورونا وائرس سے 150648 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 5315 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں، جہاں 133495 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 18100 لوگوں کی اس سے موت ہو چکی ہے جبکہ 683 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 85996 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5391 لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے ۔بیلجیم میں 6262، ہالینڈ میں 4054، برازیل میں 2906، ترکی میں 2376، سویڈن میں 1937، کینیڈا میں 1871، سوئزرلینڈ میں 1478، پرتگال میں 785، میکسیکو میں 970، انڈونیشیا میں 635، آئر لینڈ میں 730، آسٹریا میں 510، ایکواڈور میں 520، رومانیہ میں 508، فلپائن میں 446، پولینڈ میں 404، الجیریا میں 392، ڈنمارک میں 384 اور جنوبی کوریا میں 240 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔یواین آئی