بانڈی پورہ//ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے6ماہ کے وقفے کے بعد 24ٹرکوں کے ایک کارواں میں لازمی اشیاء گریز کے لئے روانہ کیں۔وادی میں برفباری کی وجہ سے گریزتک زمینی رابطہ کئی ماہ تک منقطع رہ گیا تھا ۔ حالانکہ گریز شاہراہ کو پچھلے ہفتے آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا تھا تاہم کروناوائیرس کے پیش نظر شاہراہ پر ٹریفک کی آمدو رفت معطل رکھی گئی تھی تاکہ کوئی بھی شہری کووڈ۔19سے متاثر نہ ہو۔ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا نے کہا کہ ایشاء ضروریہ سے بھرے ٹرکوں کو روانگی سے پہلے چھڑکائو کیا گیا اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے 8ڈرائیوروں کی طبی جانچ بھی کی تاکہ وائیرس سے متاشرہ کوئی بھی شخص گریز وادی میں داخل نہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف صحت مند ڈرائیوروں کو ہی گریز وادی کے لئے روانہ ہونے کی اجازت دی گئی ۔ان ٹرکوں کے ذریعے تازہ سبزیاں ، ڈیزل و پیٹرول ،ایل پی جی، فلز، پولٹری اور دیگر ایشاء گریز روانہ کی گیں۔