سرینگر//جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین پیر کی صبح ضلع کولگام کے لور منڈا علاقے میں مسلح تصادم آرائی شروع ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تصادم آرائی کے فوراًبعد فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کیا۔
یہ12گھنٹوں کے دوران ایسی دوسری مسلح جھڑپ ہے۔
اس سے قبل گذشتہ رات دیر گئے کولگام ضلع کے ہی گدر نامی گاﺅں میں سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران چار جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔