سرینگر//گذشتہ چند دنوں سے کورونا مریضوں میں اضافے کے پیش نظر وادی کشمیر میں منگل کے روز بندشیں سختی سے نافذ کی گئیں۔
حکام کے مطابق وادی کشمیر میں پابندیوں کا سلسلہ کم و بیش ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔
بندشوں کے نفاذ کیلئے سیکورٹی فورسز نے سبھی روڑ سیل کر رکھے ہیں اور کئی مقامات پر رکاوٹیں بھی کھڑی کر رکھی ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ضروری سروسز ،جن میں ہیلتھ کیئر بھی شامل ہیں پابندیوں سے مستثنیٰ ہیں۔
وادی بھر کے اندر قرار دئے گئے ’ریڈ زون‘ علاقوں کو مکمل طور سیل کیا گیا ہے۔
وادی بھر کے بازار بند پڑے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے۔
ملک کے باقی حصوں کی طرح وادی کے تعلیمی ادارے مقفل ہیں۔
یہ سارے اقدامات کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے اٹھائے گئے ہیں۔