یروشلم// دنیا کے کئی ممالک کی طرح عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کا پھیلاؤ اسرائیل میں بھی مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے لیکن اس دوران وہاں تین مئی سے اسکولوں کو مرحلہ وار طریقے سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے تین مئی سے مرحلہ وار طریقے سے قومی تعلیمی نظام کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پہلے مرحلے میں کنڈر گارٹن اور تیسری کلاس کے طلباء کے لئے کلاس کو شروع کیا جائے گا۔ کلاسیں چھوٹے چھوٹے گروپوں میں ہوں گے اور اس دوران صفائی کے علاوہ بچوں کے درمیان جسمانی فاصلے کو برقرار رکھنے کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی۔