سرینگر//سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جنوبی ضلع شوپیان میں مسلح جھڑپ گذشتہ بارہ گھنٹوں کے زیادہ عرصہ سے جاری ہے۔
پولیس نے بدھ کو کہا کہ تصادم کے دوران آج صبح ایک اور جنگجو جاں بحق ہوگیا، اس طرح مذکورہ جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے جنگجوﺅں کی تعداد دو ہوگئی۔
یہ جھڑپ منگل کی شام میلہور نامی گاﺅں میں اُس وقت پیش آئی جب فورسز کی پارٹی اور جنگجوﺅں کا آمنا سامنا ہوا۔
ذرائع کے مطابق رات بھر آپریشن معطل رکھنے کے بعد آج صبح طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا جس کے دوران ایک اور جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فورسز کا آپریشن جاری تھا۔
دریں اثناءگذشہ شام جو مقامی خاتون ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئی تھی اُس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔