سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے مزید25کیس سامنے آگئے۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تازہ 25ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد اب مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مہلک وائرس میں مبتلاءافراد کی تعداد639تک بڑھ گئی ہے۔
کنسل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت جموں کشمیر کے اندر384ایکٹیو کیس ہیں، ان میں وادی کشمیر میں378جبکہ جموں صوبے میں6کیس شامل ہیں۔
کنسل نے تاہم بتایا کہ آج صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد مثبت ٹیسٹوں کی نسبت زیادہ رہی۔ انہوں نے کہا کہ آج صحتیات ہونے والے افراد کی تعداد31ہے۔