دبئی، یکم مئی (یو این آئی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جمعہ کو جاری تازہ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ہندستانی ٹیم دوسرے اور عالمی چمپئن انگلینڈ پہلے نمبر پر ہے ۔تازہ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ 127 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، ہندستان 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، عالمی کپ کی رنر اپ نیوزی لینڈ 116 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، جنوبی افریقہ 108 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور ٹیسٹ اور ٹی -20 میں نمبر ایک ٹیم آسٹریلیا 107 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔ہندستانی ٹیم نے اس سال فروری میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تین میچوں کی ون ڈے سیریز 0-3 سے گنوائی تھی۔ یو این آئی ۔