سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں سنیچر کی صبح جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مسلح جھڑپ شروع ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ اُس وقت شروع ہوگئی جب فورسز نے ڈانگر پورہ میں تلاشی آپریشن ہاتھ میں لیا اور چھپے جنگجوﺅں نے فورسز اہلکاروں پر گولیاں چلائیں۔
فورسز نے بھی جواب میں گولیاں چلائیں جس کا سلسلہ جاری ہے۔
علاقے کا محاصرہ مزید سخت کیا گیا ہے اور پولیس کے مطابق فورسز آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔