سرینگر //کرناہ میں لائن آف کنٹرول پر سنیچر کے روز ایک فوجی کیمپ میں حادثاتی طور پر ایک دستی بم پھٹ جانے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔
پولیس ذرئع کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک جالا پوسٹ، جہاں پر دو جاٹ ریجمنٹ سے وابستہ فوجی اہلکار تعینات ہیں، اسلحہ اور گولہ بارود کا معائنہ کر رہے تھے۔
اس دوران حادثاتی طور پر ایک دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر فوجی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک اہلکار، نائک جوگندر سنگھ نے دم توڈ دیا جبکہ اس کے ساتھی، نائک جتندر سنگھ کا علاج ومعالجہ جاری ہے ۔
پولیس کے ایک اعلیٰ آفیسر کے مطابق اُن کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔