کابل//افغانستان کے جنوبی صوبہ جابل اور ہلمند میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔طالبان جنگجوؤں نے جابل میں مقامی وقت کے مطابق تقریبا رات کے دو بجے نورک علاقے کے ایک افغان نیشنل آرمی بیس پر حملہ کیا جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا جو صبح پانچ بجے تک جاری رہا۔پولیس سربراہ نے بتایا کہ ‘‘تصادم میں آٹھ طالبان مارے گئے وہیں تین دیگر زخمی ہوگئے ۔افغان فضائیہ نے جمعہ کو دوپہر صوبہ کے شنکائی ضلع میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے جواب میں طالبان نے یہ حملے کئے ۔جس میں تین طالبان ہلاک ہوگئے ۔ اس کے علاوہ ہلمند پولیس نے کہا ہے کہ نہر سراج ضلع کے اسپین مسجد علاقے میں ہوئے حملے میں چھ طالبان کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔اسی رات ناد علی ضلع کے خوشال گاؤں میں اسی طرح کے تصادم میں چار طالبان ہلاک ہوگئے اور تین دیگر زخمی ہوگئے ۔ادھرمشرقی افغانستان کے لگمان صوبہ میں سنیچر کو جیل کے سامنے بم دھماکہ ہونے سے تین شہریوں کی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے ۔گورنر کے ترجمان اسداللہ دولت زئی نے بتایا کہ ‘‘لگمان جیل کے سامنے ہوئے ایک بم دھماکہ میں تین لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ جیلر نور محمد نیازی سمیت چار دیگر زخمی ہوگئے ۔