جنیوا// کورنا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 2لاکھ45ہزار791 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 34 لاکھ 77 ہزار361 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 67680 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں ۔یوروپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا سے اب تک 28884 افراد کی موت ہو چکی ہے اور جبکہ 210717 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میںاب تک 217466 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 25264 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔ اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82877 افراد متاثر ہوئے ہیں اور4633 اموات ہوئی ہیں۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔ اس درمیان، کورونا وائرس سے انفیکشن اور موت کے معاملے میں یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہوچکے ہیں۔ فرانس میں اب تک 168518 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 24895 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 162496 افراد متاثر ہوئے ہیں اور6649 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں. یہاں اب تک اس وبا سے 186599 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 28446 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔ ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 124375 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 3336 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثرخلیجی ملک ایران میں 97424 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6203 افرادکی اس وبا سے موت ہوچکی ہے ۔دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی کووڈ -19 کے کیسز مسلسل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ کے پار پہنچ گئے ہیں. وہاں اب تک 134687 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1280 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔ کورونا وائرس سے بیلجیم میں 7844، برازیل میں 6750، ہالینڈ میں 5056، کینیڈا میں 3566، سویڈن میں 2669، سوئٹزرلینڈ میں 1749، میکسیکو میں 2061، آئر لینڈ میں 1265 اور پرتگال میں 1007 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19103 کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے اور اس وبا سے 440 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔یواین آئی