واشنگٹن//امریکی صدر نے عالمی وبا کورونا وائرس کے علاج سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے ۔ انہوں نے ایک ٹی وی شو میں کہا ہے کہ امریکہ اس سال کے آخر تک کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ویکسین تیار کر لے گا۔ ڈ ونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے بہت اعتماد اور یقین ہے کہ اس سال کے آخر تک ویکسین تیار ہو جائے گی۔ جبکہ ستمبر میں اسکول اور یونیورسٹیوں کو دوبارہ سے کھولنے پر زور دوں گا۔ ٹرمپ نے اتوار کو فاکس نیوز ورچیول ٹاؤن ہال میں میٹنگ میں کہا‘‘ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس سال کے اواخر تک ایک ویکسین ہوگی ’’ ۔ انہوں نے ماڈیٹر بریٹ بائیر اور مارتھا میکلم کو بتایا‘‘ ہمارے پاس جلد ہی ایک ویکسین ہو گی ’’ ۔ اپریل کے اواخر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے اس بات پر زور دیا تھا کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہونے پر دنیا بھر میں ہر شخص کے لئے دستیاب ہونی چاہئے ۔