سرینگر// جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے تین فوٹو جرنلسٹوں کو سال گذشتہ کے پانچ اگست کے بعد وادی میں پیدا شدہ انتہائی پر آشوب حالات کی عکس بندی کرنے پر فیچر فوٹو گرافی کے زمرے میں سال 2020 کے پلٹزر پرائز سے نوازا گیا ہے۔
ان تین فوٹو جرنلسٹس میں سے ڈار یاسین اور مختار خان کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ چنی آنند جموں کے رہنے والے ہیں اور یہ تینوں بین الاقوامی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے ساتھ وابستہ ہیں۔
پلٹزر پرائز ایک معتبر امریکی ایوارڈ ہے جو صحافت، ادب اور موسیقی کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔