سرینگر//پولیس نے بدھ کے روز کہا کہ پلوامہ ضلع کے بیگ پورہ نامی گاﺅں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جھڑپ شروع ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق فورسز نے بیگ پورہ میں مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوﺅں کے ساتھ رابطہ قائم ہوکر گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے اپنے مختصر بیان میں بتایا کہ بیگ پورہ میں کوئی جنگجو کمانڈر فورسز کے محاصرے میں ہے۔
جھڑپ شروع ہوتے ہی پوری وادی کے اندر موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے۔
باقی تفاصیل کا انتظار ہے