نئی دہلی//حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر ہاتھوں کو وائرس سے پاک کرنے کے لئے والے الکوہل پر مبنی سنیٹائزر کی برآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔تجارت و صنعت کی مرکزی وزارت نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے اس سلسلے میں نوٹی فیکشن جاری کیا۔غیر ملکی ڈائریکٹوریٹ جنرل کے ڈائرکٹرامیت یادو نے کہا کہ خارجی تجارتی پالیسی کے متعلقہ التزامات کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ہاتھ دھونے کے الکوہل پر مبنی سنیٹائزر کی برآمد پر پابندی ہونے سے گھریلو بازار میں اس کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔