نئی دہلی// کورونا وائرس وبا کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور اس سے دنیا بھر کے 187 ممالک اور علاقوں میں اب تک 2،62،159 ہلاک ہو چکے ہیں اور 37،27،982 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 52،952افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1783 ہلاک ہو چکے ہیں۔