نئی دہلی//فضائیہ کا ایک مگ -29 لڑاکو طیارہ آج پنجاب میں جالندھر کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگیا تاہم پائلت پیراشوٹ کی مدد سے صحیح سلامت بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔
فضائیہ کے مطابق اس لڑاکا طیارے نے صبح پونے گیارہ بجے باقاعدہ ٹریننگ پرواز بھری تھی۔طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے وہ پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوگیا۔پائلٹ نے وقت رہتے باہر چھلانگ لگا دی۔اسے ایک ہیلی کاپٹر سے بچا لیا گیا ہے۔
حادثے کی جانچ کے حکم دے دیئے گئے ہیں۔