ڈوڈہ // ناظم انجمن اہل سنت والجماعت چناب ویلی جموں کشمیر انڈیامولانا غلام محمد رضوی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے پوسٹ پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مبینہ ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا’’ہم اپنے نبیؐ اور مذہب اسلام کے خلاف نازیبا باتیں ہر گز برداشت نہیں کرینگے‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے پوری دنیا ماتم کدہ بن چکی ہے، ہزاروں لوگ روز لقمہ اجل بن جاتے ہیں ،وہیںدوسری طرف شر پسند عناصر فتنہ بازی میں مسروف ہیں ۔لہذا اسکے خلاف جلد از جلد کاروائی کی جائے۔انجمن کے دیگر اراکین نے بھی اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن بانہال کے علمائے کرام نے بھی واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے سخت سزاکی اپیل کی ہے۔