جموں//جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ نے سنیچر کو منیجنگ ڈائریکٹر( جے پی ڈی سی ایل ) بی آر امبیڈکر چوک جموں کے دفتر میں کمپنی سیکریٹری کی اسامی کا انٹر ویو منعقد کیا ۔ اس ضمن میں قواعدو ضوابط کے مطابق 5 اُمیدوار انٹر ویو میں شامل ہوئے ۔ انٹر ویو تکنیکی ماہرین پر مشتمل پانچ نفری پینل نے لیا جس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل یشا مدگل کر رہی تھیں ۔