سرینگر// وادی کشمیر میں پیر کو مسلسل54 ویں روز بھی لاک ڈاون جاری رہا جس کے باعث معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔
ادھر سول سکریٹریٹ کھلا رہنے کے پیش نظر سری نگر کے سول لائنز علاقوں میں گاڑیوں کی نقل وحرکت میں قدرے اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ضلع مجسٹریٹ دفتر پر نقل و حمل کے اجازت نامے حاصل کرنے اور سرکاری مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ کے صدر دفتر واقع ایکسچینج روڈ پر بھی بل جمع کرنے کے لئے لوگوں کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔
وادی کے طول و عرض میں کورونا قہر کی روک تھام کے لئے لاک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ سماجی دوری کو بنائے رکھنے کے لئے گھروں میں ہی محصور ہیں۔