نئی دہلی// ملک میں عالمی وبا کوروناوائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 70 ہزار کے ہندسے سے تجاوز کر گئی ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناانفیکشن کے 3604 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے زیادہ ہو گئی اور اس دوران 87 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
ہندوستان 50 ہزار سے زائد متاثرین کی تعداد والے ممالک کی فہرست میں 13 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔