نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی منگل کی شام آٹھ بجے خطاب کریں گے۔وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔
سمجھا جارہا ہے کہ مودی کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے لاک ڈاون کے تعلق سے مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں کواعلان کریں گے ۔
انہوں نے گذشتہ روز ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میراتھن میٹنگ میں لاک ڈاون کے بارے میں تفصیلی صلاح و مشورہ کیا تھا۔
کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے پوری دنیا کی طرح بھارت بھر میں مکمل لاک ڈاون جاری ہے۔