ہم سب پہ کرکے لاکھوں احسان جارہا ہے
افسوس پاک ماہِ رمضان جارہا ہے
تڑپا کے ہم سبھی کو رمضان جا رہا ہے
اللہ کے کرم کا عنوان جارہا ہے
ہردن تھا جس کا رحمت اور مغفرت کا حامل
وہ برکت افشاں ماہِ ذیشان جارہا ہے
بن کر خدا کی نعمت آیا تھا جو مہینہ
ہم سب کا کرکے بیدار ایمان جارہا ہے
اس کے ہی صدقے سر پر ٹوپی کا تاج آیا
دے کر یہ ہم کو دینی پہچان جارہا ہے
اس کیہی دم سے گھر میں اعمال کی تھی رونق
اب کرکے یہ سبھی کچھ ویران جارہا ہے
اللہ کے کرم سےرمضان کا مہینہ
ہم کو نواز کر کے قرآن جارہا ہے
آ تے ہی اس کے سارا ماحول?اتی جی اٹھا تھا
اب کر کے یہ فضا کو بے جا ن جا رہا ہے
للہ روک لیجے للہ روک لیجے
رمضان جا رہا ہے رمضان جا رہا ہے
( ذکی طارق ، سعادتگنج ، بارہ بنکی ، یوپی انڈیا )
فون نمبر7007368108