جنیوا //کورونا وائرس کی وبا مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور دنیا بھر میں اب تک 43 لاکھ سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 2 لاکھ 95ہزارسے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زائد 13 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہے اور84ہزار سے زیادہ ہلاک ہوچکے ہیں ۔روس میں بھی کووڈ -19 کاقہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ کووڈ -19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 31106 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 2،22،104 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں ۔ سپین میں کورونا سے 228691 افراد متاثر ہیں جبکہ 27104 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82،929 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 ہلاکتیں ہوئی ہے ۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد 60 سال سے زائد عمر کے تھے ۔ یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورت حال کافی خراب ہے ۔ فرانس میں اب تک 1،78،184 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 27074 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 171306 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7634 افراد ہلاک ہو گئے ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں ۔ یہاں اب تک اس وبا سے 229705 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 33186 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ترکی میں کورونا سے اب تک 141475 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 3894 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔