نئی دہلی // فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے زیر غور اسکول دوبارہ کھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ’ہمارے طلبا کی صحت ہماری بنیادی تشویش ہے ،کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو معمول پر لانے کے بعد ہی اسکول کھولے جائیں گے ۔ نئی دہلی سے اساتذہ کیساتھ‘ (لائیو ویڈیو میٹنگ)کرتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت ،این سی ای آر ٹی اور یو جی سی کیساتھ مل کر یونیورسٹیاں دوبارہ کھولنے اور لاک ڈائون کے بعد کلاسز دوبارہ بحال کرنے کے مختلف منصو بوں کو ترتیب دے رہی ہے ۔تاہم جہاں اسکولوں کا تعلق ہے رمیش پوکھریال نے واضح کیا کہ جب موجودہ صورتحال مکمل طور معمول پر آجائے گی تب ہی ملک بھر میں اسکول دوبارہ کھولے جائیں گے ۔مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دوبارہ اسکول کھولنے کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر غور کیا جارہا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ لاک ڈاائون کے بعد دوبارہ اسکول کھولنے کے حوالے سے منصو بے زیر غور ہے ،جیسے کہ فاصلے کیساتھ بیٹھنے کے انتظامات ،الگ الگ کلاسوں کیلئے اوقات کاراور کلاسوں کی مزید تقسیم وغیرہ شامل ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ملک بھر میں اسکول ،کالج اور دیگر تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ایک بہترین ’ماڈل ‘ تریب دینا لازمی ہے ۔