واشنگٹن // امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کے خلاف لڑائی میں ہند – امریکہ شراکت داری کو اہم قرار دیتے ہوئے ہندوستان کو وینٹی لیٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کے روز ٹویٹ کیا‘‘ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ امریکہ اپنے دوست ہندوستان کو وینٹی لیٹر دے گا ۔ اس وبا کے دوران ہم ہندوستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ ہم کووڈ -19 کی ویکسین تیار کرنے کی سمت میں بھی تعاون کر رہے ہیں ۔ ہم ساتھ مل کر اس دشمن کو ھرائیں گے ’’۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کووڈ -19 کا ٹیکہ تیار کرنے کی سمت میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ۔ ہم ساتھ مل کر اس پوشیدہ دشمن کو ھرائیں گے ۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے اپریل میں کووڈ -19کے خلاف لڑائی میں امریکہ کی ا مداد کے تحت ھائیڈرو کسی کلوروکوین ادویات کی بڑی کھیپ بھیجی تھی ، جس کے بعد مسٹر ٹرمپ نے مسٹر مودی کی قیادت کو مضبوط قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی تھی اور ہندوستان کا شکر ادا کیا تھا ۔ واضح ر ہے کہ امریکہ میں یہ وبا خوفنا شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 14 لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں ۔