جنیوا// جرمنی کے کئی بڑے شہروں میں آج بروز ہفتہ کو کووڈ انیس کی وبا کے باعث عائد کردہ پابندیوں کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ غلط خبروں، سازشی نظریات، الزامات اور دیگر غیر مصدقہ معلومات کے باعث پھوٹنے والے یہ مظاہرے میونخ، برلن، ڈورٹمنڈ اور دیگر کئی شہروں میں ہوئے۔ اسٹٹ گارٹ میں منتظمین پانچ ہزار افراد نے شرکت کی۔ ایسے مظاہروں میں ویکسین مہم کے مخالفت کرنے والے اور انتہائی دائیں بازو کے سیاسی نظریات کے حامل افراد نمایاں ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد آج بروز ہفتہ پینتالیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ 306,001 افراد اس بیماری کے باعث ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ امریکہ قریب ساڑھے چودہ لاکھ متاثرین اور قریب87 ہزار اموات کے ساتھ بدستور سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے ۔ پچھلے سال کے اختتام پر چین سے شروع ہونے والا یہ انفیکشن اب 210 ملکوں میں رپورٹ ہو چکا ہے ۔یواین آئی