مُصطفیٰؐ کی دُعا کا اثر دیکھ لو
آگئے دوڑ کر ہیں عمرؓ دیکھ لو
خالقِ دو جہاں محوِ ذکرِ امیں
اِس پہر، اُس پہر، ہرپہر دیکھ لو
اُسکی طاعت میںسربستہ رب کی رضا
قُربتِ وضُحٰیؐ کا ثمر دیکھ لو
پرتوئے حُسنِ یٰسؐ کے ا نوار سے
نورتاباں یہ ماہ و مہر دیکھ لو
شہرِ مکہ میں ہر د م ستائے گئے
گُل بداماں ہیں شقُ القمرؐ دیکھ لو
تیرگی سے اُجالوں میں لائے گئے
اہلِ طائف کے سنگ دل مگر دیکھ لو
عرش پہ ہیں مُلاقی خدا سے ہوئے
فرش پہ وہ کھجوروں کا گھر دیکھ لو
خونِ اطہر بہایا ہے دیں کے لئے
جاکے اُحد و بدر کی سحر دیکھ لو
اُمّتی کے لئے رب کے دربار میں
اَشک اَفشاں ہیں خیرُالبشرؐ دیکھ لو
طُفیل شفیع
گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر
موبائل نمبر؛6006081653