سرینگر//سرینگر میں اتوار کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد13ہوگئی ہے۔
حبہ کدل کی مذکورہ29سالہ خاتون صدر اسپتال میں داخل تھی جب 15مئی کواُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
کورونا میں مثبت پانے کے بعد مذکورہ خاتون کو سی ڈی اسپتال سرینگر میں داخل کرایا گیا جہاں وہ اسپتالی ذرائع کے مطابق آج دم توڑ بیٹھی۔
ابھی تک جموں کشمیر کے اندر کورونا وائرس سے13افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔