سرینگر//کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ملک بھر میں جاری لاک ڈاون کو31مئی تک بڑھایا گیا ہے۔
اس بات کا اعلان اتوار کی شام قومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کیا۔
اپنے ایک آرڈر میں اتھارٹی نے کہا کہ کورونا مخالف لاک ڈاون میں14دن کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ لاک ڈاون کا تیسرا مرحلہ آج ختم ہونے والا ہے جبکہ لاک ڈاون کا چوتھا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔