Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

کورونا مخالف جنگ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 28, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
یہ امر اطمینان بخش ہے کہ پولیس نے بدھ کے روز وادی کے یمین و یسار میں کورونا کی عالمگیر وباء کے خلاف جنگ میں صف اول کے سپاہیوں کا کردار ادا کرنے والے طبی و نیم طبی عملہ سے وابستہ اہلکاروں کا جگہ جگہ پھولوں اور مٹھائیوں سے استقبال کرکے در اصل اُس غلطی کی اصلاح کرنے کی کوشش کی جو گزشتہ کئی روز سے پولیس عملہ سے ہورہی تھیںاور جس کی وجہ سے پولیس محکمہ کو بحیثیت مجموعی انتہائی شرمندگی سے دوچار ہونا پڑا۔بدھ کو چہار سُو اس حوالے سے جو مناظر دیکھنے کو ملے ،وہ یقینی طور پرنہ صرف خوشگوار تھے بلکہ اُن لوگوں کی خدمات کا اعتراف تھا جو انتہائی کٹھن حالات میں بھی اپنی جان جوکھم میں ڈالتے ہوئے اس وباء سے نبرد آزما ہیں۔
اس بات سے قطعی انکار نہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی فی الوقت کسی پُر سکون صورتحال میں نہیں ہیں اور انہیں بھی کورونا جنگ کی وجہ سے بے پناہ ذہنی و جسمانی ازیت سے گزرنا پڑرہا ہے ۔لاک ڈائون کو عملی طور کامیاب بنانے سے لیکر طبی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے میں پولیس کا جو رول رہا ہے ،وہ واقعی قابل ستائش ہے اور پولیس عملہ نے بلاشک ان کٹھن حالات میں جانفشانی کے ساتھ کام کیا تاہم اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ اس جنگ میں شامل کلیدی جانبازوں کو ہدف تحقیر بنایا جائے۔ڈاکٹراور نیم طبی عملہ کے اہلکارہمارے وہ سپاہی ہیں جن کا اس نظر نہ آنے والے دشمن سے براہ راست سامنا ہے ۔یہ ہمارے ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ کے ہی لوگ ہیں جو براہ راست کورونا مریضوں کو ڈیل کررہے ہیں اور یوں ہمہ وقت وہ خطروں سے گھرے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوںنے ہمت نہیں ہاری اور وہ مسلسل مسیحائی کردار نبھاتے ہوئے انسانی جانیں بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔جہاںتک پولیس کا تعلق ہے توبے شک ان کی خدمات ہیں لیکن انہیں قطعی طور طبی و نیم طبی عملہ کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑا نہیں کیاجاسکتا ہے ،ہاں اتنا ضرور کہا جاسکتا ہے کہ وہ دفاع کی سکینڈ لائن کے محافظ ہیں۔
لاک ڈائون کے کامیاب نفاذ پر کوئی معتر ض نہیں بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ عوام نے بحیثیت مجموعی اس لاک ڈائون کو کامیاب بنایا تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ اگر لوگ تعاون نہ کرتے تو صورتحال مختلف ہوسکتی تھی۔دراصل یہ عوامی تعاون کا ہی نتیجہ تھا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو لاک ڈائون کو عملی جامہ پہنانے میںآسانی ہوئی۔لاک ڈائون کا چوتھا مرحلہ مکمل ہونے کو ہے ۔اس مدت کے دوران قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں پر بندشوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے نام پر غیر ضروری طرز عمل اختیار کرنے کے جوالزامات لگتے رہے ،اُس پر صفحوں کے صفحے سیاہ ہوسکتے ہیں تاہم اُن الزامات کو صرف اس وجہ سے صرف ِنظرکیاگیا کہ خاکی وردی میں ملبوس جوان فی الوقت سڑکوں پر جو کچھ کررہے ہیں ،وہ ہمارے لئے ہی کیاجارہا ہے اور انسانی جانیں بچانے کے اس عمل میں انفرادی معاملات میں کچھ لوگوں کو قانون کا سبق بھی پڑھایا جائے تو اُس پر ہنگامہ کھڑا کرنا اچھی بات نہیں ہوگی بلکہ اس مرحلہ پر ہمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعاون فراہم کرنا ہوگا تاکہ وہ لاک ڈائون کے صد فیصد نفاذ کو یقینی بنائیں۔یہی کچھ ہوا ۔بیسیوں شکایات نظر انداز کی گئیں اور زیادتیوں کے ثابت شدہ واقعات کی ان دیکھی کی گئی تاکہ آپسی چپقلش کی وجہ سے بڑا مقصد متاثر نہ ہو جو کورونا پر فتح پانا تھا۔
اب جبکہ کورونا کیخلاف جنگ ابھی بھی جاری ہے اور بدقسمتی سے اس طرح کے واقعات کا تسلسل ابھی بھی ٹوٹ نہیں پارہا ہے توضرورت پیدا ہوچکی تھی کہ اس سلسلہ کوروکا جائے ۔ڈاکٹروں کے ساتھ حالیہ پیش آمدہ واقعات پر عوامی سطح پر جس شدت کے ساتھ برہمی کا اظہار کیاگیا،اُ سکے ردعمل میں پولیس کو خود ہی نادم ہوکر اصلاح احوال سے کام لینا پڑا ،جس کا نتیجہ ہمیں بدھ کو سڑکوںپراور ہسپتالوں کے اندر اور باہر دیکھنے کو ملا۔اب شاید ا س مسئلہ پر مزید بحث کی گنجائش نہیں رہی ہے لیکن اتنا ضرور کہا جاسکتا ہے کہ پولیس کی تازہ پہل قابل تعریف ہے تاہم اس کا تسلسل برقرار رہنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ کورونا لاک ڈائون کے نفاذ کے دوران نہ صرف طبی و نیم طبی عملہ کی بلا خلل اور باعزت نقل و حمل کو یقینی بنایا جائے بلکہ غیر ضروری طورعام شہریوں کو بھی تنگ طلب نہ کیاجائے کیونکہ تبھی عوام کا تعاون برقرار رہ سکتا ہے جو اس جنگ میں کامیابی کی سب سے بڑی ضمانت ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محکمہ جنگلات میں تبادلے و تقرریاں
تازہ ترین
نیشنل کانفرنس مجلس عاملہ کی تشکیل نو، صوبائی صدر کا عوامی خدمت پر زور
تازہ ترین
ادھم پور تصادم میں مارا گیا ملی ٹینٹ جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘ تھا: پولیس سربراہ
تازہ ترین
اردوزبان کو غیر ضروری طور پر فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین

Related

اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?