سرینگر//فوج نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ ضلع راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں کنٹرول لائن پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیاہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایل او سی پرنوشیرا سیکٹر میں دراندازی مخالف آپریشن 28مئی سے جاری تھا جس کے دوران آج تین جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ آپریشن اب بھی جاری ہے۔