لوسانے /انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کا اسٹاف آٹھ جون سے سوئٹزرلینڈ میں واقع لوسانے میں اپنے دفتر میں کام پر لوٹے گا۔کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 16 مارچ سے دفتر میں کام ٹھپ پڑا ہوا تھا اور ملازمین اپنے گھروں سے کام کررہے تھے ۔آئی او سی کے ترجمان نے بتایا کہ آئی او سی کے اہلکار اولمپک ہاؤس میں آٹھ جون سے سوئس افسران کی ہدایات کا پالن کرتے ہوئے کام پر لوٹیں گے ۔یواین آئی۔