نئی دہلی// جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ جمعہ کے روز کمپنی کو چھ ہفتوں میں چھٹا بڑا سرمایہ کار ابو ظہبی کی ‘مبادلہ’ ملا، جس نے جیو پلیٹ فارم میں 1.85 فیصد ایکویٹی کے لئے 9،093.60 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔