نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے سب سے زیادہ 9887 کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2.36 لاکھ ہوگئی۔
دنیا کے سب سے زیادہ متاثرممالک کی فہرست میں ہندوستان چھٹے مقام پر ہے۔
اس عرصہ میں کورونا وائرس سے 294 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 6642 ہوگئی ہے۔
یہ اعداد و شمار مرکزی وزارت صحت نے ہفتے کو فراہم کیں۔