سر ی نگر/ایگزیکٹیو آفیسر جموں وکشمیر حج کمیٹی نے حج۔2020 کے حج پر نہ جانے کی خواہش رکھنے والوں کو حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ اور حج ہاوس بمنہ میں دستیاب تجویز کردہ پروفارما پر رقم واپس لینے کی خاطر درخواست دینے کے لئے کہا۔
ایگزیکٹیو آفیسر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کمیٹی آف اِنڈیا نے سرکیولر نمبر 13 بتاریخ 5جون 2020 ءمنتخبہ عازمین حج کو جو اِمسال حج پر جانے کے خواہاں نہیں ہے کو صد فیصد رقم واپس لینے کے لئے تجویز کردہ پروفارما پر درخواست دینے کے لئے کہا ہے ۔
بیان کے مطابق کھاتے دار پاس بُک کی ایک فوٹو سٹیٹ کاپی یا منسوخ کی گئی چیک کی کاپی تجویز کردہ درخواست کے ساتھ منسلک کرنا لازمی ہے۔