بیجنگ// دنیا بھر میں وبا بن چکے کورونا وائرس (کووڈ 19) کوبے اثر کرنے کے لئے چین اپنا ویکسین بنائے گا اور کامیاب تحقیق اور ٹیسٹ سے گزرنے کے بعد ہی اس کے لئے وہ تیار ہے ۔سائنس اور تکنیکی وزیر وانگ زیانگ نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین سازی اور اس کے ٹیسٹ کے لئے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کی تیاری سیکورٹی، تاثیر اور اس تک رسائی حاصل کی یقین دہانی پر مرکوز ہونا چاہئے ۔اسٹیٹ کونسل انفرمیشن آفس نے اتوار کولڑائی کووڈ 19: چین ان ایکشن کے عنوان سے جاری قرطاس ابیض میں بتایا کہ فی الحال ٹیسٹ کے لئے چار غیر فعال ویکسین اور ایک ایڈینووائرس ویکسین کی منظوری دی گئی ہے ۔