سرینگر//سرینگر کی ضلع انتظامیہ نے عوام کی غیر ضروری نقل و حمل پر پابندی کے 31مئی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں اگلے احکامات تک پابندیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انتظامیہ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ صرف مجبوری کی صورت میں گھروں سے باہر نکلیں اور غیر ضروری نقل و حمل سے پرہیز کریں۔
انتظامیہ نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی وارننگ دی ہے۔
واضح رہے کہ31مئی کو جاری حکمنامے میں صرف ضروری سروسز کی بحالی کی ہی اجازت دی گئی تھی اور باقی ماندہ سبھی سرگرمیوں پر پابندی کا اطلاق رکھا گیا تھا۔