سرینگر//شمالی کشمیر کے ہندوارہ کا ایک شہری جو کورونا وائرس میں مبتلاءتھا،پیر کو سی ڈی اسپتال سرینگر میں جاں بحق ہوگیا۔اس طرح مہلک وائرس سے جموں کشمیر میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد44ہوگئی ہے۔
میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم ٹاک نے خبر رساں ایجنسی کے این او کو بتایا کہ 65سالہ شہری کئی امراض میں مبتلاءتھا اور وہ آج بعد دوپہر چل بسا۔
یہ کشمیر میں آج دن کے دوران تیسری کورونا ہلاکت تھی۔ اس سے قبل صبح سویرے جنوبی ضلع اننت ناگ میں تعینات اُتر پردیش کا رہنے والا ایک سی آر پی ایف اہلکار اور خانیار سرینگر کا ایک35سالہ شہری کورونا انفکشن کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔