بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی (یواین آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرافراد کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، جبکہ اس کی زد میں آنے سے اب تک چار لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھرمیں 70،07،948 افراد متاثراور 4،02،709 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے لحاظ سے بھی امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے ۔ہندوستان میں بھی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 9983 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2،56،611 ہوگئی ہے ۔ اسی دوران ، 206 افراد کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7135 ہوگئی ہے ۔ ملک میں فی الحال 1،25،381 کورونا کے فعال کیسزہیں جبکہ 1،24،095 افراد اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 19،42،978 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1،10،513 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 6،91،758 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں اور 36،455 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں بھی ، کورونا وائرس کووڈ 19 پھیلتا جارہا ہے اور اب تک 4،67،073 افراد متاثر ہوئے ہیں اور5851 افراد کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے ۔ برطانیہ میں بھی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔ اب تک 2،87،621 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 40،625 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس وبا نے یورپی ملک اٹلی میں شدید تباہی مچا ئی ہے ۔ اب تک اس کی وجہ سے 33،899 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 2،34،998 افراد اس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2،41،550 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،136 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مرکز