سرینگر//معروف وکیل جاوید اقبال وانی کو منگل کے روز جموں کشمیر اور لداخ کے مشترکہ ہائی کورٹ میں جج کے طور تعینات کیا گیا۔
اس سلسلے میں مرکزی وزارت انصاف کی طرف سے باضابطہ ایک آرڈر جاری کیا گیا جس میں صدر ہند کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جاوید اقبال وانی کو مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر اور لداخ کے مشترکہ ہائی کورٹ میں جج کے طور تعینات کیا گیا ہے۔