سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے سگھو ہندہامہ نامی گاﺅں میں جہاں بدھ کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں تین جنگجو مارے گئے تھے، پر ایک بار پھر فائرنگ شروع ہوگئی ہے ۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فورسز کی طرف سے سیب کے باغات پر مشتمل وسیع علاقے کی تلاشی جاری تھی جس کے دوران ایک بار پھر گولیاں چلنے کی آوازیں آئیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فوج اور پولیس نے جائے مقام پر معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجوﺅں کے مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔