سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں بدھ کوایک شہری کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شہری پنجورہ نامی گاﺅں کا باشندہ تھا اور اُسی کے مکان میں دو روز قبل چار جنگجو فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوئے تھے۔
ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق طارق احمد پال نامی اس شہری کو مبینہ طور جنگجوﺅں نے گذشتہ روز اغوا کیا تھا اور آج اس کی لاش کنگنو ،ترکہ وانگام نامی گاﺅں سے بر آمد کی گئی۔
طارق کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں اور پولیس نے اُس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔