سرینگر//شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ، سکمز میں تعینات ایک سینئر سرجن اور دو پولیس اہلکاروں سمیت جمعرات کو مزید67افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں کوروناوائرس میں مبتلاءافراد کی تعداد بڑھ کر4574ہوگئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج ظاہر ہونے والے مثبت کیسوں میں13کا تعلق اننت ناگ،2کا تعلق کولگام،2کا تعلق بارہمولہ،8کا تعلق سرینگر،1کا تعلق کپوارہ،1کا تعلق راجوری،4کا تعلق بانڈی پورہ،3کا تعلق بڈگام،3کا تعلق اُدھمپور،3کا تعلق ڈوڈہ،9کا تعلق پلوامہ،11کا تعلق جموںاور6کا تعلق ضلع پونچھ سے ہے۔