سرینگر//پولیس نے جمعہ کی صبح دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے جنوبی ضلع شوپیان کے خواجہ پورہ ،زینہ پورہ علاقے سے تلاشی آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کرلیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ایک پولیس آفیسر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پولیس اور فورسز نے آج صبح خواجہ پورہ نامی گاﺅں میں ایک مشترکہ تلاشی آپریشن انجام دیا۔
پولیس کے مطابق اس دوران ذاکر احمد خان ساکن خواجہ پورہ نامی جنگجو کو دھر لیا گیا جس نے حال ہی میں لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔پولیس آفیسرنے مزید کہا کہ اُس کی تحویل سے ایک9ایم ایم پستول بر آمد کیا گیا ہے۔