بارہمولہ //شمالی ضلع بارہمولہ کے شیری نارواو علاقے میں پولیس نے سنیچر کو ایک 50 سالہ شخص کی لاش دریاے جہلم سے برآمد کی ۔
ایس ایچ او شیری سجاد احمد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ شیری کے زہو علاقے میں دریائے جہلم کے کنارے پر ایک لاش کو دیکھا گیا ہے جس کے بعد پولیس کی ٹیم جائے واقع پر پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ لاش کو پولیس نے اپنے تحویل میں لیا ہے جس کی شناخت اختر حسین ولد مرحوم محبوب عالم ساکن سنگھپورہ دلنہ بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس تھانہ شیری میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔