سرینگر// وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چاڈورہ علاقے کا شہری کورونا کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔مذکورہ70سالہ شہری کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ اُس کی موت کے دوسرے دن مثبت آگیا۔ اس طرح جموں کشمیر میںکورونا اموت کی تعداد62ہوگئی۔
صدر اسپتال سرینگرکے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مریض نمونیا میں مبتلاءتھا اور اُسے علاج و معالجہ کیلئے14جون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ کل ہی انتقال کرگیا جبکہ اُس کا ٹیسٹ رپورٹ آج مثبت آگیا۔
یہ جموں کشمیر میںکورونا سے آج کے دن ہونے والی دوسری موت تھی۔ اس سے قبل ہندوارہ کا ایک 18سالہ نوجوان کورونا میں مبتلاءہوکر چل بسا۔