سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءمریضوں میں مزید183کا اضافہ ہوگیا۔ان میں79سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہیں۔
اس طرح مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلاءمریضوں کی تعداد بڑھ کر5224تک بڑھ گئی ہے۔
حکام نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ 126ٹیسٹ رپورٹ سکمز کی لیبارٹری میں ثابت ہوئے جبکہ ماقی ماندہ57ٹیسٹ دیگر لیبارٹریوں میں مثبت آئے۔
آج مثبت ظاہر ہونے والے کیسوں میں79سی آر پی ایف اہلکار، ایک فوجی آفیسر ، دو حاملہ خواتین اور کچھ دکانداربھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ آج ہی کورونا میں مبتلاءدو افراد کی موت بھی واقع ہوئی۔